تازہ ترین
images (1)

تنازعہ کشمیر نے برصغیر کے امن کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ امریکہ

واشنگٹن،مظفر آباد(نیوزایجنسیاں)امریکہ نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازع نے برصغیر کے امن کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔جب تک حل نہیں ہوتا قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ پاکستان اور بھارت کو باہمی مسائل کے حل کے لئے پیشرفت کرنا ہوگی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان کی جانب جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ افغانستان اور بھارت کے انتخابات پر امریکہ کڑی نگاہ ہے۔برصغیر میں حالات اطمینان بخش ہیں اور جوں ہی حالات تبدیل ہوئے ہیں ۔امریکہ اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے انہیں بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود افغانستان میں عوام نے انتخابی عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا اور لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس کے پیش نظر امریکہ نے جنگ زدہ ملک سے فوجی انخلاء مقررہ وقت پر کرنے کا عزم کیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ جمہوریت پسند ہے اور جمہوری عمل کی مضبوطی کے لئے تمام ممالک کی مدد کرتا رہے گا۔امید ہیک ہ پاکستان کے بعد اب افغانستان میں مضبوط جمہوریت پروان چڑھے گی ۔مسئلہ کشمیر کو سنگین قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے باعث برصغیر پاک وہند کئی بار بڑی تباہی سے بچ گیا دریں اثناء پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کا انتہائی اہم ترین حلیف ہے‘ امریکہ پاکستان سے توانائی اور دیگر شعبوں میں ہر ممکن تعاون کررہا ہے‘ توانائی کے مسائل حل کرکے پاکستانی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے امریکہ اپنا کردار ادا کررہا ہے‘ پاکستان اور کشمیر کے تاجروں کو ویزہ سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے مکمل تعاون کریں گے‘ امریکی امدادی ایجنسی یو ایس ایڈ سر مایہ کاروں، مالیاتی اداروں اور آزاد کشمیر کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی۔ وہ مظفر آباد میں جموں و کشمیر جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کررہے تھے جموں و کشمیر جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر ذوالفقار عباسی، چیئرمین لاریب انرجی گروپ حاجی عزیز محمد خان، جموں و کشمیر جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمود احمد ڈار، معروف کشمیری دانشور اور تجزیہ نگار ارشاد محمود، تنویر قریشی، شوکت رشید اور زویا ذوالفقار عباسی نے امریکی سفیر سے ملاقات کی اور آزاد خطہ میں وسیع پیمانے پر موجود قدرتی وسائل جن میں ہائیڈرل جنریشن، آئل، گیس اور قیمتی معدنیات سے استفادہ کے لئے بیرونی سر مایہ کاری پر زور دیا تاکہ آزاد خطہ حقیقی معنوں میں سماجی اور معاشی معدنیات سے استفادہ کے لئے بیرونی سر مایہ کاری پر زور دیا تاکہ آزاد خطہ حقیقی معنوں میں سماجی اور معاشی ترقی کر سکے تاجروں نے امریکی سر مایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ معدنی وسائل کی نقاسی کے لئے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کریں، بالخصوص اوورسیز پرائیویٹ انوسٹمنٹ کو آپریشن اس میں زیادہ سر مایہ کاری کرے اور امریکہ آزاد کشمیر میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے قیام پر کام کرے ۔

(Visited 2 times, 1 visits today)

تازہ ترین

london16a

بھارتی ناپاک عزائم دنیاکے سامنے بے نقاب کرنے کاوقت آگیا،محمدغالب

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ بھارت کا ...


Get Widget