Daily Ausaf:: این آر او، میمو گیٹ اور اب خرم رسول کیس
Updated at:  Sunday,29 January 2012
این آر او، میمو گیٹ اور اب خرم رسول کیس
جب این آر او پر فیصلہ آیا تھا تو ایک وقت تک یوں محسوس ہوتا تھا۔ جیسے اب پاکستان میں انصاف اور قانون کا راج ہو جائے گا اور بڑے سے بڑا مجرم بھی اپنے کئے کی سزا پائے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا کیونکہ انصاف کا وہ پیمانہ کہ جس میں شاہ و گدا برابر ہو جاتے ہیں ابھی ہم سے دور ہے۔اس کے بعد میمو گیٹ کھلا تو جس کا جی چاہا وہ اس کھلے ،،دروازے،،، سے اندر گھسا چلا آیا اور یوں محسوس ہونے لگا جیسے حکومتی ایوان زلزلے سے لرز رہے ہوں اور کوئی دم جاتا ہے کہ جب منصور اعجاز پاکستان آکر سارا کچا چٹھا کھول دے گا اور اسکے بعد ایک ہنگامہ سا برپا ہو جائے گا۔
جب یہ کھیل کلائمکس پر پہنچا اور لوگوں کی دلچسپی بڑھی کہ ،،دی اینڈ،، کیا ہوگا تو ،،بجلی چلی گئی،، اور پردہ سیمیں اندھیرے میں ڈوب گیا، اب روشن پردے پر ایک قطعی مختلف سین ابھر رہا ہے اور یہ ہے کہ خرم رسول معاملہ جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس میں سے وہ کچھ برآمد ہوگا کہ جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ہمیں تو یوں لگتا ہے کہ پردہ سیمیں ایک بار پھر اندھیرے میں ڈوب جائے گا اور اس کی جگہ ایک نیا سین لے لے گا۔
عوام حیران ہیں کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے اور کیا بھوک یونہی ان کا مقدر بنی رہے گی؟
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.