|
![]() |
||
| Updated at: Friday,30 July 2010 | |||
عتیق نے غیروں کے ساتھ ملکر جماعت کو تباہ کیا ، سردار نعیم |
|||
|
مظفر آباد ( پ ر) حکومت آزاد کشمیر کے سابق وزیر جنگلات و تعلیم اور رکن قانون ساز اسمبلی سردار محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے پاکستان اور کشمیری عوام کے بہترین مفاد میں اپنے 9 ماہ کے دور حکومت نے اپنا ہر ممکن مثبت اور جرات مندانہ رول ادا کیا ہے اور انشاء اللہ ہم ان کے ساتھ کشمیری عوام کی حمایت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی رہنمائی میں ریاستی عوام اور پاکستان کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لیے آئندہ بھی اپنا ہر ممکن رول ادا کرتے رہیں گے۔ وہ گزشتہ روز یہاں وزیر اعظم ہائوس میں سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کے ساتھیوں کے استقبال کے لیے آئے ہوئے سینکڑوں لوگوں کے بڑے اجتماع (جس میں مسلم کانفرنس کے رہنمائوں و عہدیداروں اور دوسرے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی) سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مستعفیٰ ہونے والے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان، سابق وزراء راجہ نصیر احمد خان، راجہ نثار احمد خان، میجر منصف داد، راجہ محمد صدیق خان، شوکت علی شاہ، ممبر کشمیر کونسل سردار فاروق سکندر اور دوسرے رہنما بھی موجود تھے۔ سردار محمد نعیم خان نے اس موقع پر تحریک آزاد یکشمیر اور مسلم کانفرنس کے تاریخی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اس اعتبار سے ایک تاریخی احتساب کا دن بھی ہے اور انتہائی افسوسناک بھی کہ جس طرح ہماری تاریخی جماعت مسلم کانفرنس کے صدر نے غیروں کے ساتھ مل کر اپنی جماعت کے پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے لیے پی پی کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا جس کے بارے میں ماضی میں وہ اور سردار عبدالقیوم خان کس طرح اس کو ایک لا دین اور پاکستان اور تحریک آزادی کی مخالف جماعت قرار دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس کریلوی خاندان نے نصف صدی سے زیادہ ایک طویل عرصے کے دوران مسلم کانفرنس الحاق پاکستان اور تحریک آزادی کی آبیاری کی وہ کس طرح اس کے خلاف جا سکتا ہے۔ لیکن سردار عتیق خان اور ان کے ساتھیوں نے تمام اصولوں اور نظریات کو پامال کر کے جس طرح مسلم کانفرنس کو تباہ کیا اور جس طرح کے حالات پیدا کیے اس طرح کے حالات میں ہمیں بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی وہ جماعت مسلم لیگ جو ہمیشہ پاکستان کے مفادات اور کشمیر کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرتی رہی اور مسلم کانفرنس کا ساتھ دیتی رہی۔ مجبوراً ریاست میں اس کو قائم کر کے اس رول (جو مسلم کانفرنس ادا کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے) اس کے لیے فیصلے کرنے پڑے ہیں اور وہ میاں نواز شریف کے شکر گزار ہیںکہ انہوں نے اس صورتحال کا بھرپور احساس کرتے ہوئے کشمیر میں پاکستان کے مفادات اور کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے آزاد کشمیر میں ہماری درخواست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) قائم کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ انشاء اللہ ان کی سردار سکندر حیات خان اور راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں کشمیریوں اور پاکستان کی حقیقی نمائندگی کے لیے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ اور ریاست کے عوام کی واحد نمائندہ اور سب سے بڑی جماعت بنے گی۔
|
|||
|
|||
| Share on Facebook | |||
|
|||