Daily Ausaf::بیرسٹر سلطان کی ظفر الحق سے ملاقات'سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Updated at:  Friday,30 July 2010
بیرسٹر سلطان کی ظفر الحق سے ملاقات'سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم وپیپلز مسلم لیگ کے سربراہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفرالحق سے ملاقات۔ اس ملاقات میںآزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے راجہ ظفرالحق سے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کاقیام ایک مثبت پیش رفت ہے کیونکہ مسلم کانفرنس چند وظیفہ خوروں کی جماعت تھی اس لئے میں نے جہاں پاکستان میں جمہوریت کی بحالی ہو یا عدلیہ بحالی کی جدجہد میں نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا قیام بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا کیونکہ آزاد کشمیر میں پاکستان کی بیشترسیاسی جماعتوں کی شاخیں پہلے سے موجود ہیں۔اس لئے مسلم لیگ ن کا قیام بھی ضروری تھا کیونکہ ہم آزاد کشمیر میں پاکستان کی سیاسی صورتحال سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتے۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.