Daily Ausaf::2روز میں300 افراد جاں بحق قومی سطح پر سوگ آزاد کشمیر میں جشن
Updated at:  Friday,30 July 2010
2روز میں300 افراد جاں بحق قومی سطح پر سوگ آزاد کشمیر میں جشن
اسلام آباد( مقدر نقوی) جہاں بجتی ہیں شہنائیاں وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں آج کل ہم اسی محاورے کی عملی تعبیر بنے ہوئے ہیں دو روز میں 300ہم وطن پیاروں سے بچھڑ گئے اسلام آباد میں نجی ائر لائن کے مسافر طیارے کے حادثے میں152افراد شہید ہوئے جبکہ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے150 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں تقریباً 30افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ کئی چھپ اور اسباب زندگی سے محروم ہوئے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ ابھی رکا نہیں یوں تلخی ایام ابھی اور بڑھے گی وفاقی حکومت نے مسافر طیارے کے حادثے پر3روزہ قومی سوگ کا اعلان کر رکھا ہے قومی پرچم سرنگوں ہے مگر دوسری طرف27 جولائی سے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے قیام پر جبکہ29 جولائی کو سردار عتیق احمد خان کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں جشن کا سماں ہے قومی سطح پر سوگ کے باوجود آزاد کشمیر میںجشن کھلا تضاد اور قومی یکجہتی کے منافی فعل ہے نئی جماعت بننے اور نیا وزیر اعظم بننے کی خوشی میں جشن دو روز تک موخر بھی کیا جاسکتا ہے جب ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں ہے ایسے میں قائدین اپنے کارکنوں کو جشن مٹھائیاں بانٹنے آتش بازی سے منع کر سکتے ہیں مگر مختلف شہروں میں سلسلہ جاری رہا۔


مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.