Daily Ausaf::آئی ایس آئی فوج کا ایک حصہ امریکہ کے تابع نہیں ہو سکتی،احمد مختار
Updated at:  Friday,30 July 2010
آئی ایس آئی فوج کا ایک حصہ امریکہ کے تابع نہیں ہو سکتی،احمد مختار
گجرات(آن لائن)وفاقی وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی فوج کا حصہ ہے،امریکہ کے تابع نہیں ہوسکتی،بھارت نے جنگ مسلط کی تو شکست کا سامنا کرے گا،گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد آنے والا ائیر بلیو کے طیارے کا حادثہ غلطی کی وجہ سے ہوا ہے تخریب کاری کا کوئی خدشہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ واقعے کے بارے میں اصل حقائق کیا ہیں وہ بلیک باکس ملنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی،افغان ٹرانزٹ معاہدے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا،چوہدری احمد مختار نے کہا کہ آئی ایس آئی فوج کا حصہ ہے وہ امریکہ کے تابع نہیں ہوسکتی،بھارت نے جنگ مسلط کی تو اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.