|
![]() |
||
| Updated at: Friday,30 July 2010 | |||
پاکستانی سیاست بارے امریکی سروے کی کوئی اہمیت نہیں،قمر زمان کائرہ |
|||
|
اسلام آباد(پ ر)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے امریکی سروے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سروے کی پاکستانی عوام کی نظروں میں کوئی وقعت نہیں ، سروے خانہ ساز ہے ، پاکستانی عوام کی رائے میں ایسے سروے مخصوص مقاصد کیلئے کرائے جاتے ہیں اور ان کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ، ایسے سروے مفروضوں پر مبنی ہوتے ہیں اور کسی سیاسی لیڈر کی مقبولیت جاننے کا ذریعہ نہیں بن سکتے ، سیاسی لیڈر کی مقبولیت کا پیمانہ انتخابات ہوتے ہیں ۔ صدر زرداری پاکستان کے منتخب صدر ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو انتخابات میں پارلیمنٹ میں سب سے بڑی پارٹی ہونے کی حیثیت حاصل ہے ۔یہ سروے دہشت گردی اور سیلاب میں گھری ہوئی قوم کے حوصلے پست کرنے کا مذموم ہتھکنڈہ ہے ۔ پاکستانی عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ایسے سروے پاکستانی قوم کے مفاد میں نہیںکیونکہ ان کا مقصد عوام کو بے یقینی میں مبتلا کرنا ہے ۔
|
|||
|
|||
| Share on Facebook | |||
|
|||