Daily Ausaf:: فضائی حادثے کے بعد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رقت آمیز مناظر
Updated at: Wednesday,28 July 2010
فضائی حادثے کے بعد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رقت آمیز مناظر
اسلام آباد................. نجی ایئر لائن کے طیارے کے مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرائے جانے کے بعد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے اور جہاز میں سوار مسافروں کے عزیز اوقارب و لواحقین غم سے نڈھال ہوتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئر لائن ایئر بلیو کے مسافروں کو لینے کیلئے کے عزیز واقارب بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجودتھے تاہم ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے عزیزوں کا طیارہ مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا گیا ہے تو ایئرپورٹ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں نظر آئے اور لواحقین اپنے عزیزوں کے حوالے سے ایئرپورٹ کے مختلف دفاتروں سے اپنے عزیزوں کی خیریت دریافت کرتے رہے تاہم انہیں اس حوالے سے کوئی بھی اطلاع نہیں دی گئی تھی ۔