Daily Ausaf:: ملک بھرمیں تیز بارشیں ،نشیبی علاقے زیر آب
Updated at:  Wednesday,28 July 2010
ملک بھرمیں تیز بارشیں ،نشیبی علاقے زیر آب
کراچی: سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، تیز بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔منگل کو رات گئے جیکب آباد، نوشہرو فیروز، شہداد کوٹ اور گرد و نواح میں تیز بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، تیز بارش کے بعد مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا اور مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ادھر لاڑکانہ میں رات گئے اور بدھ کو علی الصبح ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ تیز بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بلوچستان کے علاقوں جھل مگسی اور گندھاوا میں طوفانی بارش سے بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، جس کے بعد سیلاب سے متاثرہ افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھرسبی میں دریائے ناڑی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا اخراج ایک لاکھ تیس ہزار کیوسک ہوگیا۔ سبی کی ٹلی ندی میں سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.