Daily Ausaf:: مسافرطیارہ تباہ ،تمام 152افراد جاں بحق
Updated at:  Wednesday,28 July 2010
مسافرطیارہ تباہ ،تمام 152افراد جاں بحق
اسلام آباد . . . . . .اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر نجی ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے،طیارے میں159مسافراور عملے کے ارکان سوار تھے۔ذرائع کے مطابق ایئر بس320 صبح7 بجکر50 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔دامن کوہ کے قریب مقامی افراد نے طیارے کو نیچی پرواز کرتے دیکھا۔طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام کی طرف روانہ ہوگئیں تاہم مارگلہ میں پہاڑیوں کا طویل سلسلہ ہونے اور گھنے جنگلات کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔کچھ امدادی کارکن طیارے کے ملبے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔امدادی کارروائیوں کے لیے ہیلی کاپٹر سے حادثے کے مقام کا فضائی جائزہ بھی لیا جارہا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں کے لیے حکمت عملی طے کی جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق ملبے سے10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ اسلام آباد کا خراب موسم ہوسکتی ہے ۔تاہم ابھی تک حادثے کی حتمی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کے عزیزواقارب کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔اسلام آباد: کراچی سے اسلام آباد جانے والا نجی ایئرلائن کا طیار ہ مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکراگیا ۔طیارے میں ایک سوباون افراد سوار تھے ۔رحمان ملک نے تمام افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ۔ واقعے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے ۔ تاحال ایک سو انچاس لاشیں جائے وقوعہ سے نکال لی گئی ہیں ۔ طیارے میں انتیس خواتین اور تین بچے بھی سوار تھے ۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے طیارے میں سوار تمام افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

حادثے سے قبل طیارے کا رابطہ کنڑول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا ۔ سی ڈی اے نے طیارے کی مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرانے کی تصدیق کردی ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دیگر تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں ۔حکام کاکہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث طیارے کو اسلام آباد کے بجائے لاہور جانے کا کہا گیا تھا اور طیارے کاکنڑول روم سے آخری مرتبہ رابطہ نو بج کر تینتالیس منٹ پر ہوا تھا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوج اور ایوی ایشن کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں ۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.