Daily Ausaf::فاروق حیدر مستعفی، آج اسمبلی اجلاس منسوخ
Updated at:  Tuesday,27 July 2010
فاروق حیدر مستعفی، آج اسمبلی اجلاس منسوخ
مظفرآباد(وقائع نگار+سٹاف رپورٹر) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا ان کا استعفیٰ صدرآزادکشمیر راجہ ذوالقرنین خان کو بھیجوادیاگیا ہے اسمبلی کا اجلاس جورائے شماری کے لئے بلایاگیاتھا اب نہیں ہوگا بلکہ صدرآزادکشمیر عبوری ایکٹ 1974ء کے تحت 14دن کے اندرنئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے آزادجموںوکشمیرقانون سازاسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری ہوگا جس میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے کاغذات تائید کنندہ وتجویز کنندہ جمع کروائیں گے جس میں قائد ایوان کانام دیاجائیگا ایک سے زائد کاغذات بھی جمع کروائے جاسکتے ہیں کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد مسترد ہونے یامنظور ہونے کے بعد حتمی فہرست جاری ہوگی جبکہ منظور یا مسترد ہونے کے حوالے سے اپیل کی جاسکتی ہے وقت کاتعین سپیکراسمبلی کریں گے ۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.