|
![]() |
||
| Updated at: Monday,26 July 2010 | |||
پیپلز پارٹی مسلم کانفرنس کو توڑنے میں کامیاب ،ن لیگ کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی |
|||
|
مظفرآباد( واحداقبال بٹ) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کے خلاف تحریک عدم اعتماد، پیپلزپارٹی مسلم کانفرنس کو توڑنے میں کامیاب، فرینڈز گروپ نے سردارعتیق احمد خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان سے سیاسی انتقام لے لیا صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان پرجماعت بچانے کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی تھی مجاہداول سردارعبدالقیوم خان نے حکومت پرہمیشہ جماعت کو ترجیح دی اور جماعت کے لئے ہمیشہ قربانی دی عدم اعتماد کے لئے پی پی پی کے ارکان کی جانب سے اجلاس کی ریکوزیشن پرمسلم کانفرنس کے رہنمائوں کونہ صرف اعتراض ہے بلکہ اضطراب ہے پیپلزپارٹی اپنے کھیل میں مکمل کامیاب دکھائی دیتی ہے فرینڈز گروپ نے عدم اعتماد کی راہ ہموار کی اورسردار عتیق و راجہ فاروق حیدر خان سے سیاسی انتقام لینے میں کامیاب دکھائی دیتے ہیں آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی راہ ہموار ہوگئی ۔
|
|||
|
|||
| Share on Facebook | |||
|
|||