Daily Ausaf::جیمز شیرا کی تعلیمی شعبہ میں خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا،پروفیسر ایبڈن
Updated at:  Friday,23 July 2010
جیمز شیرا کی تعلیمی شعبہ میں خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا،پروفیسر ایبڈن
لوٹن (پ ر) پاکستانی نژاد برطانوی شہری جیمزشیراکو انکی اعلیٰ سماجی ،تعلیمی اور انتظامی خدمات کے اعتراف میںپی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازاگیا۔ یونیورسٹی آف بیڈفورڈشائرلوٹن کی گر یجویشن ایوارڈ2010 کی تقریب کا اہتمام سینٹ میری چرچ میں کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر تقریب ڈاکٹر یاسمین مہتا ،وائس چانسلر پروفیسر لیس ایبڈن اور مہمانِ خصوصی جون فلپوٹ نے جیمز شیرا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ایبڈن نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی کیلئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ ہم آج جیمز شیرا کو یہ ڈگری پیش کر رہے ہیں جبکہ انکی خدمات کا اعتراف قومی سطح پہ 2007 میںانہیں اعلیٰ برطانوی سول ایوارڈ MBE(Member of the Order of the British Empire ) سے نواز جا چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیمز شیرانے نہ صرف برطانیہ کیلئے اپنی بے مثال خدمات پیش کیں بلکہ انٹرنیشنل سطح پہ پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی شعبہ میں با ہمی ہم آہنگی اور اسکی بہتری کیلئے انھوں نے جو ناقابلِ فراموش کردار اداکیا اسے سنہرے حروف میںرقم کیا جائے گا۔جیمز شیرا 1971 سے برطانیہ میں مقیم ہیں اس دوران وہ نہایت اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔جن میں ڈائریکٹر آف انٹر کلچرل ایجوکیشن،میئر آف رگبی اور ممبر آف آکسفورڈسینٹر فار مشن سڈیز کے طور پہ انہوں نے اپنی لازوال خدمات پیش کیں۔وہ کونٹری یونیورسٹی کے بورڈآف گورنرزکے ممبرکے علاوہ رگبی میں لیبر پارٹی کی جانب سے کونسلر کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔جیمز شیرا کا تعلق پاکستان کے مشہور شہر گوجرانوالہ سے ہے اور انہوں نے ماسڑز کی ڈگری فارمین کرسچین کالج سے حا صل کی جسے اب یونیورسٹی کادرجہ دیا گیا ہے۔ تقریب میں خصوصی طور پہ انکے اہلِخانہ کے علاوہ پاکستانی ہائی کمیشن کے کونسل جنرل محمد نفیس ذکریا اور لوٹن سے لیبر پارٹی کے کونسلر راجا سلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر نفیس ذکریا نے جیمز شیرا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاکہ جیمز شیرا نے آج نہ صرف اپنا نام روشن کیا بلکہ انہوں نے حقیقی معنوں میں پوری قوم کا سر فحر سے بلند کیاہے۔ راجہ سلیم نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں جیمز شیراکی کارکردگی کو نوجوان نسل کیلئے مشعلِ راہ قراردیتے
ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی دونوں ممالک کی درمیان بہتر تعلقات اور نئی نسل کی رہنمائی کیلئے اپنا مثالی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ڈگری کے حصول کے بعد جیمز شیرا نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ میں نے ہمیشہ صدقِ دل اور خلوص ِ نیت سے اپنا کام کیا اور میرے نزدیک محنت اور لگن ہی کامیابی کی راہ ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر جیمز شیرا کو یہ اعزاز مل سکتاہے تو ہر اس پاکستانی کو بھی یہ اعزاز حاصل ہو سکتا ہے جو محنت پہ یقین رکھتا ہے۔مزیدبرآں انہوں نے یونیورسٹی آف بیڈفورڈشائر کے ڈپٹی وائس چانسلرپروفیسراشرف جاوید کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پاکستانی قوم کا سرمایہ قرار دیا۔یاد رہے کہ جیمز شیرا کو اس سے قبل 1992 میں انکی برطانیہ اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات اور پاکستان میں تعلیمی معیارکی بہتری کیلئے اعلیٰ خدمات کے اعترا ف میں اس وقت کے صدر غلام اسحق خان ان کو ستارہِ پاکستان سے نوازچکے ہیں۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.