|
![]() |
||
| Updated at: Friday,23 July 2010 | |||
چوہدری عمر فاروق کی وفات میر پور کی عوام کیلئے عظیم سانحہ ہے ' چوہدری ادریس |
|||
|
لیڈز( نمائندہ اوصاف) پیپلز پارٹی ڈویژن میرپور کے صدر چوہدری عمر فاروق ایڈووکیٹ کی اچانک وفات پیپلز پارٹی اور ضلع میرپور کے عوام کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے کیونکہ چوہدری عمر فاروق ایڈووکیٹ عوامی لیڈر اور غریب عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے انسان تھے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینئر ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور چوہدری ادریس شان ایڈووکیٹ نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈویژن میرپور کے صدر چوہدری عمر فاروق ایڈووکیٹ کی اچانک وفات سے ضلع میرپور ایک اہم سیاسی و سماجی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ چوہدری عمر فاروق عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے انسان تھے جہاں انہوں نے عوام کی خدمت کو اپنا شعور بنایا ہوا تھا وہی پیپلز پارٹیکے بانی کارکنوں میں شمار ہوتے تھے جماعت کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار رہتے تھے ۔ ان کی اچانک وفات سے پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری عبد المجید ایڈووکیٹ کیلئے بھی بہت بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری عمر فاروق ایڈووکیٹ وکلاء برادری میں بھی اپنی مثال آپ تھے تعزیتی اجلاس سے سابق مشیر حکومت چوہدری علی شان، چیئرمین یاسین فورس برطانیہ چوہدری عبدا لقیوم، پہلوان مہربان، کونسلر عارف حسین سمیت دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا اور کہا کہ چوہدری عمر فاروق ایڈووکیٹ جیسی شخصیت کو لوگ زندگی بھر بھلا نہیں سکیں گے۔ اجلاس نے اختتام پر مرحوم کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔
|
|||
|
|||
| Share on Facebook | |||
|
|||