Daily Ausaf:: چین: سیلاب،ہلاکتیں 146ہوگئیں
Updated at:  Thursday,22 July 2010
چین: سیلاب،ہلاکتیں 146ہوگئیں
بیجنگ: چین میں صرف رواں ماہ کے دوران سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو چھیالیس ہوگئی جبکہ اس سال سات سو ایک افراد سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں۔ تھری گورجز ڈیم بھی خطرے کی گھنٹی بجانے لگا۔جنوبی چین ان دنوں شیدید سیلاب کی زد میں ہے۔ تودے گرنے اور سیلابی پانی میں بہنے سے صرف جولائی کے دوران ایک سو چھیالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ چالیس افراد لاپتہ ہیں۔ سڑکوں پر کمر تک پانی کھڑا ہوا ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی کے جوان متاثرین کو نکال رہے ہیں۔

چین اس وقت انیس سو اٹھانوے کے بعد بدترین سیلاب کا شکار ہے۔روان سال کے دوران اب تک سات سو ایک افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تین سو سینتالیس لاپتہ ہیں۔ دریاؤں میں طغیانی سے قریبی آبادیاں بری طرح متاثر ہیں۔چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژن ہوا اور سی سی ٹی وی کے مطابق تھری گورجز ڈیم میں پانی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڑھ سو میٹر تک پہنچ گئی ہے جو اس کی انتہائی گنجائش سے صرف پچیس میٹر کم ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیم میں پانی داخل ہونے کی رفتار ستر ہزار مکعب میٹر فی سیکینڈ ہے جب کہ چالیس ہزار کیوسک خارج ہورہا ہے۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.