Daily Ausaf:: ممبئی حملے: ہوم سیکریٹری کا بیان نامناسب تھا، کرشنا
Updated at:  Thursday,22 July 2010
ممبئی حملے: ہوم سیکریٹری کا بیان نامناسب تھا، کرشنا
نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے اعتراف کیا ہے کہ ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق ہوم سیکریٹری جی کے پلے کا بیان نامناسب تھا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے ایس ایم کرشنا نے کہا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق جی کے پلے کے بیان کی ٹائمنگ درست نہیں تھی۔

ایس ایم کرشنا نے کہا کہ جی کے پلے کا بیان قطعی طور پر بے موقع تھا اور ان کو کم از کم دورہ پاکستان ختم ہونے کا انتظار کرنا چاہئے تھا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کو کسی طور بھی ناکام قرار نہیں دیا جا سکتا، مذاکرات کامیاب رہے اور وہ مطمئن ہیں کہ ان کا دورہ اعتماد سازی کی بحالی کیلئے اہم ثابت ہوا ہے۔ ایس ایم کرشنا نے واضح کیا کہ جی کے پلے کا بیان بے وقت ہونے کے باوجود مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوا
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.