|
![]() |
||
| Updated at: Thursday,22 July 2010 | |||
پارٹیاں تبدیل کرینوالے اپنے گریبان میں جھانکیں |
|||
|
برمنگھم( پ ر) مسلم کانفرنس برطانیہ کے رہنما چوہدری محمد خورشید، حاجی عنایت حسین میرپوری ، چوہدری بنارس علی، راجہ ظہیر عباس خان، محمد رفیق اکابگڑی، مختار الدین، صوفی برکت حسین، عبد الکریم نے کہا کہ بیساکھیوں کے سہارے اور پارٹیاں تبدیل کرنیوالے اپنے گریبان میں جھانکیں ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں مگر اخلاقیات ،ر واداری اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی ہمیشہ ترجیح دی ہے، چوہدری محمد یوسف وزیر امور منگلا ڈیم نے ہمیشہ عوامی حقوق اور متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل ، مشکلات حل کروانے ، واپڈا کی ہٹ دھرمی سست روی اور غنڈہ گردی پر ہر فورم میں متاثرین کے حق میں آواز بلند کر رکھی ہے۔ حالیہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل پر جو میٹنگ کی یہ چوہدری محمد یوسف کے شدید احتجاج کا نتیجہ ہے۔ مگر کچھ مفاداتی ٹولے نے واپڈا کے ساتھ نعرے بازی کر کے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے جس پر ان کی بولتی بند ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست جموں و کشمیر کی سواد اعظم نظریاتی جماعت ہے ۔ قرارداد پاکستان الحاق پاکستان ہمارا جزو ایمان ہے۔ چوہدری محمد یوسف نے برادری ازم، غنڈہ گردی اور لاشوں کی سیاست نہیں کی ان کی زندگی ایک کھلی کتاب ہے مفاہمت رواداری برداشت امن کی سیاست کو انہوں نے ہمیشہ پروان چڑھایا۔ آئندہ انتخابات میں مخالفین کو دال آٹے کا بھائو معلوم ہو جائیگا۔ پاکستان کی مسلح فوج کشمیری سرحدوں کی محافظ ہے۔ افواج پر الزامات تراشیاں کرنیوالے پاکستان دشمن عناصر ڈڈیال کی فتح نہیں کر سکتے ہمیں پتا ہے کہ ان کی پروسیس کہاں ہو رہی ہے ۔ اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے اخباری بیانات بازی سے زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں عوام نے ایسے مفاداتی پاکستان دشمنوں کو پہلے ہی مسترد کرر کھا ہے انہوں نے وزیر حکومت چوہدری محمد یوسف کی علاقائی دکھی انسانیت کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
|
|||
|
|||
| Share on Facebook | |||
|
|||