Daily Ausaf::کشمیری کمیونٹی ' سیاسی جماعتوں کی چوہدری عمر فاروق کی وفات پر اظہار افسوس
Updated at:  Thursday,22 July 2010
کشمیری کمیونٹی ' سیاسی جماعتوں کی چوہدری عمر فاروق کی وفات پر اظہار افسوس
بری(راجہ شہزاد /نمائندہ خصوصی) برطانیہ بھر سے کشمیری کیمونٹی کی شخصیات اور سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے پیپلز پارٹی میرپور ڈویژن کے صدر اور سابق امیدوار اسمبلی برائے ڈڈیال چوہدری عمر فاروق کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم پیپلز پارٹی اور علاقہ ڈڈیال کا بہت اہم اثاثہ تھے۔جنہوں نے غریب انسانیت اور پارٹی کارکنان کے ہر فورم پر ان کے حقوق کے لیے جنگ لڑی اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا۔ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء شاہد کبھی پر نہ ہوسکے وہ ایک عظیم دوست ،ساتھی اور نفیس انسان تھے انہوں نے ہمیشہ صلح وصفائی والی سیاست کی ،جس میں رواداری کے تمام پہلوشامل ہیں برطانیہ کے دورے پر موجودہ وزیر حکومت چوہدری محمد یوسف،صدر مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ آفتاب شریف،چیف آرگنائزر چوہدری بشیر رٹوی، ممبران مجلس عاملہ راجہ طالب خان ایڈووکیٹ،راجہ ضیا الحق،پیپلز مسلم لیگ کے مرکزی رہنما حاجی نثار،چوہدری مالک،پیپلز پارٹی بولٹن کے صدر چوہدری ریاض اسلم گل،مسلم کانفرنس ڈربی برانچ کے صدر راجہ عبدالغفور،چوہدری طلعت نعیم،چوہدری جاوید ظفر،راجہ گلریز،راجہ اشفاق،سیکرٹرء سفارتی امور چوہدری یوسف بندوری،راجہ مقصود کاکڑوی،مسلم کانفرنس لوٹن کے صدر راجہ یعقوب خان،راجہ افتخار،سرپرست اعلیٰ راجہ شہاپال خان،ممبر مرکزی مجلس عاملہ راجہ نواز خان،گریٹر مانچسٹر کے صحافیوں چوہدری اسحاق پونوی،شیخ ابرار حسین،راجہ شہزاد خان اور دیگر بہت سے افراد نے چوہدری عمر فاروق کی وفات کو علاقہ اندر ہل کے لیے ایک عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری عمر فاروق ایڈو کیٹ نہ صرف ایک وکیل تھے بلکہ ایک عظیم انسان تھے ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا ان تمام افراد نے لواقین سے گہری ہمدردی ،دلی تعزیت کا اظہار اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.