|
![]() |
||
| Updated at: Monday,19 July 2010 | |||
افغانستان: طالبان کا جیل پر حملہ،گیارہ قیدی فرار |
|||
|
کابل: افغانستان میں طالبان نے جیل پر حملہ کر کے گیارہ ساتھیوں کو رہا کروا لیا۔ شمالی صوبہ فرح میں طالبان حملہ آوروں نے جیل کو جانے والے راستوں پر قائم چوکیوں پر حملے کئے اور پھر فرح جیل کا مرکزی دروازہ دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔ پولیس اور طالبان کی لڑائی میں ایک اہلکار اور بھاگنے والوں میں سے ایک قیدی ہلاک ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھاگنے والے تئیس قیدیوں میں سے گیارہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ طالبان نے فرح جیل پر حملہ کرنے اور اپنے ساتھیوں کو رہا کرانے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ |
|||
|
|||
| Share on Facebook | |||
|
|||