|
![]() |
||
| Updated at: Sunday,18 July 2010 | |||
لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست پر شائقین مایوس ہو گئے |
|||
|
اسلام آباد(اوصاف سپورٹس) لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسڑیلیا کے مابین کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ناکامی کے باعث شائقین کرکٹ میں ایک دفعہ پھر مایوسی کی لہر دوڑ گئی ، جس پر ملک کے بڑے شہروں کی عوام کا شدید رد عمل دیکھنے میں آیا۔ کپتان شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوںکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، لاہورکے شائقین کرکٹ نے چیف سلیکٹرمحسن حسن خان کوان کے عہدہ سے ہٹانے اور ٹیسٹ میچ میںقومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے لاہورکے نوجوان کرکٹرز اور شائقین نے قومی کرکٹ کی اس شکست کا ذمہ دار کپتان شاہد آفریدی کو قرار دیا ہے شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ کی جو شکل آج دیکھائی دے رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش سے بھی ہارنا شروع کردے گی ۔
انھوں نے کہا کہ پی سی بی کو فوری طور پر یونس اور یوسف کو ٹیم میں شامل کرنا چاہئے ۔ |
|||
|
|||
| Share on Facebook | |||
|
|||