|
![]() |
||
| Updated at: Sunday,18 July 2010 | |||
دورہ انگلینڈ کے باقی میچ، قیادت سلمان بٹ کے سپرد |
|||
|
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ کو شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔شاہد آفریدی نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک سو پچاس رن سے شکست کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔سلمان بٹ کو کپتان بنانے کا فیصلہ سنیچر کو لندن میں کرکٹ بورڈ کے سربراہ اعجاز بٹ، ٹیم کی انتظامیہ اور سینیئر کھلاڑیوں سے مشورے کے بعد کیا گیا۔پچیس سالہ سلمان بٹ نے ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔سلمان بٹ آسٹریلیا کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں اور پھر اندلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق وکٹ کیپر کامران اکمل کو ٹیم کا نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ بورڈ کے اجلاس میں یونس خان اور محمد یوسف کو ٹیم میں واپس لانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا لیکن اس پر فیصلہ موخرکر دیا گیا۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے سلمان بٹ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تریسٹھ اور بانوے رن بنائے۔ شاہد آفریدی نے جمعہ کو کہا تھا کہ سلمان بٹ کو نیا کپتان بنا دینا چاہیے۔سلمان بٹ نے قیادت کے فرائض سنبھالنے کے بعد کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان کی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آسڑیلیا کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرکے سیریز ایک ایک سے برابر کردے گی۔
|
|||
|
|||
| Share on Facebook | |||
|
|||