Daily Ausaf::سلامتی کونسل اور کینیڈاکی ایران میں خودکش دھماکوں کی مذمت
Updated at:  Saturday,17 July 2010
سلامتی کونسل اور کینیڈاکی ایران میں خودکش دھماکوں کی مذمت
نیو یارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور کینیڈانے ایران میں خودکش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی ۔

سلامتی کونسل کے رواں ماہ کے صدرنائیجیریاکے سفیر برائے اقوام متحدہ جوائے اوگونے اپنے بیان میں کہا کہ کونسل کے تمام اراکین زاہدان میں دہشتگرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نےکہاکہ دہشتگردی اپنی ہر شکل ناقابل برداشت اورقابل جرم ہے۔

کینیڈا کے وزیر خارجہ لارینس کینن نے کہاکہ مسجد میں ہوانے ان دھماکوں پرانہیں انتہائی دکھ اور فسوس ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حملے میں ملوث افراد کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.