|
![]() |
||
| Updated at: Saturday,17 July 2010 | |||
راشد لطیف افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بن گئے |
|||
|
اسلام آباد(اوصاف سپورٹس)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمینوں کی کوچنگ کریں گے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کو افغان ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کچھ معاملات طے ہونا باقی ہیں جو افغان کرکٹ بورڈ سے جلد میٹنگ کرکے حل کرلئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغان بورڈ سے صرف کرکٹ کی بہتری کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کی ساکھ بہتر بنانے کے لئے بھی معاہدہ کر رہے ہیں۔ راشد لطیف نے بتایا کہ وہ افغانستان کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی کوچنگ کرنے کے علاوہ ڈومیسٹک اور گراس روٹ لیول پر بھی کام کریں گے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی میں ڈپوٹیشن پر وکٹ کیپنگ کوچ کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں۔
|
|||
|
|||
| Share on Facebook | |||
|
|||