Daily Ausaf::سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان اے ٹیم کا اعلان
Updated at:  Friday,16 July 2010
سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان اے ٹیم کا اعلان
اسلام آباد(اوصاف سپورٹس)سری لنکا میں ہونے والے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان اے ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ عظیم گھمن ٹیم کے کپتان ہوں گے۔چوبیس اگست سے اٹھارہ ستمبر تک سری لنکا میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ جنوبی افریقہ کی اے ٹیم شامل ہے۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی۔ گرین شرٹس ٹورنامنٹ کے بعد سری لنکا اے کے خلاف دو چار روزہ میچز بھی کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کے لئے چودہ رکنی ٹیم کے ساتھ چھ ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ٹیم کی قیادت عظیم گھمن کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں خرم منظور، عابد علی، اسد شفیق، عامر سجاد، شہریار غنی، نوید یاسین، حماد اعظم، نعیم انجم، ذوالفقار بابر، یاسر شاہ، محمد طلحہ، محمد عرفان، تابش خان اور جنید خان شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ سہ ملکی ٹورنامنٹ بیک اپ تیار کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ سینئر سے تجربہ حاصل کرسکیں۔

مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.