|
![]() |
||
| Updated at: Tuesday,13 July 2010 | |||
عالمی فٹبال کپ میں ذرا سی بھی میچ فکسنگ نہیں ہوئی،فیفا |
|||
|
اسلام آباد(اوصاف سپورٹس)فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی کے سربراہ سیپ بلاٹر نے ورلڈ کپ2010 میں جابولانی اور چند سیٹیں خالی رہ جانے پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اسے مجموعی طور پر ایک شاندار ٹورنامنٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ورلڈ کپ کی اپنی ایک تاریخ اور کلچر ہوتا ہے اور اس بار ہم نے نئے کلچر کے ساتھ ایک نئے براعظم میں ورلڈ کپ منعقد کیا اس لئے اسے الگ سطح سے جانچا جائے۔انہوں نے کہا ورلڈ کپ کے دوران مقامی شائقین سمیت دنیا بھر میں جوش و ولولہ زبردست رہا، اسے نہایت زبردست ورلڈ کپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ نہایت جذباتی ایونٹ تھا۔ان کا کہنا تھا ایونٹ کے دوران ذرا سی بھی میچ فکسنگ نہیں ہوئی ہے ۔ واضح رہے بلاٹر 1998سے عہدے پر فائض ہیں اور فیفا کے 8 ویں صدر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ سے جنوبی افریقا کی معیشت اور ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر بہتر بنانے میں مدد کی۔
|
|||
|
|||
| Share on Facebook | |||
|
|||