|
![]() |
||
| Updated at: Wednesday,09 June 2010 | |||
ساٹھویں فیفا سالانہ کانگریس آج شروع ہوگی |
|||
|
لاہور (اے این این ) 60 ویں فیفا کانگریس جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں آج شروع ہوگی جس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ کانگریس جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں 9 اور 10جون کو ہو گی۔ فیفا کے صدر سیپ بلیٹر 9 جون کو کانگریس کا آغازکریں گے۔ ان تقریبات کے بعد19 ویں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کاآغاز11جون کوگروپ اے کے دو میچوں سے ہوگا۔ پاکستان کے وقت کے مطابق جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا کا مقابلہ میکسیکو سے شام 7بجے اورکیپ ٹائون میں فرانس کا یوراگوئے سے سامنا رات 11.30بجے ہو گا فیصل صالح حیات کانگریس کے دوران ایشیائی ملکوں کے علاوہ یورپی اور جنوبی امریکی ممالک کے فٹبال سربراہوں سے پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
|
|||
|
|||
| Share on Facebook | |||
|
|||