Daily Ausaf:: جنرل کیانی سے ملاقات ،ہلمند آپریشن میں کامیابی حاصل کرینگے،اتحادی کمانڈر
Updated at:  Friday,19 March 2010
جنرل کیانی سے ملاقات ،ہلمند آپریشن میں کامیابی حاصل کرینگے،اتحادی کمانڈر
راولپنڈی (آن لائن) افغانستان میں عالمی اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل سٹینلے میک کرسٹل نے جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔ اور ان سے باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عسکری ذرائع
کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات' آرمی چیف کے آئندہ دورئہ امریکہ' پاک امریکہ سٹرٹیجک مذاکرات اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ جنرل میک کرسٹل نے ہلمند میں طالبان کے خلاف جاری آپریشن کے اب تک کے نتائج کے حوالے سے بھی آرمی چیف کو اعتماد میں لیا اور بتایاکہ اس آپریشن کے دوران اتحادی افواج کو سخت چیلنجوںاور مقابلے کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود اتحادی افواج پرعزم ہیں کہ طالبان کے خلاف کامیابی حاصل کرلی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ دفاعی و فوجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ آرمی چیف نے ہلمند آپریشن اور پاک افغان سرحدی صورتحال کے حوالے سے اپنے موقف سے انہیں آگاہ کیا۔

مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.