Daily Ausaf:: ہمیں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیلئے بلایا گیا، شرکاء جلوس
Updated at:  Friday,19 March 2010
ہمیں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیلئے بلایا گیا، شرکاء جلوس
میرپور(بیورورپورٹ)گزشتہ رات محاذ رائے شماری کے زیر اہتمام نکالے گئے لوڈشیڈنگ کے خلاف جلوس میں یہ طہ کیا گیا تھا کہ 18 مار چ انجمن تاجراں کے زیر اہتمام لوڈشیڈنگ اور واپڈا کے خلاف جلوس نکالا جائے گا لوگ احتجاجی جلوس میں واپڈا کیخلاف احتجاج کیلئے شامل

ہوئے تھے مگر شرکائے جلوس کی قیادت کرنے والے افراد کی بددیانتی اور منافقانہ رویے کو دیکھ کر حیران و شدررہ گئے جب جلوس میں واپڈا کے خلاف اور لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے بازی کی بجائے پاکستان سپریم کورٹ کیخلاف نعرے بازی شروع کر دی اور آزاد عدلیہ کے وقار کو مجروع کرنے اور متنازع بنانے کی کوشش واپڈا کے خلاف بینرز کی بجائے دیگر موقف کے بینرز اٹھا لئے ۔ شرکاء جلوس نے اس دوغلے رویے کیخلاف احتجاج کیا اور جلوس سے الگ ہو گئے ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری اللہ دتہ ، اسلم مغل ، افتخار مرزا و دیگر شرکاء جلوس نے بیان کے ذریعے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مفاد پرستوں نے ہمیشہ میرپور کو لوٹا ہے اور اپنے ذاتی مفاد کیلئے لوگوں کو استعمال کرتے ہیں ہمارا اس احتجاج کے ساتھ کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کے مسائل کا حل چاہتے ہیں مگر کسی کا آلہ کار نہیںبنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ور جو معاملات عدالتوں میں زیر کار ہوں ان کا چرچار اس طرح سڑکوں پر نہیں ہونا چاہئے ۔ ہم اس طرح لوگوں کو اور بالخصوص میرپور کے لوگوں کو ذاتی مفاداور عدلیہ کیخلاف استعمال کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں آئندہ ہم کسی ایسی ریلی میں شرکت نہیں کریں گے جو بلائی گئی کسی اور مقصد کیلئے ہو اور موقع پر جا کر کوئی اور صورت سامنے آئے ۔


مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.