Daily Ausaf:: اوصاف انتہائی ذمہ دار اخبار ہے، حکومت غلطی تسلیم کرے،یعقوب
Updated at: Friday,19 March 2010
اوصاف انتہائی ذمہ دار اخبار ہے، حکومت غلطی تسلیم کرے،یعقوب
مظفرآباد( وقائع نگار/سٹاف رپورٹر) آزادکشمیرکے سابق وزیراعظم سرداریعقوب خان نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ روزنامہ اوصاف انتہائی ذمہ داراخبارہے اوراس کی رپورٹنگ ہمیشہ سنجیدہ رہی اوصاف نے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہم کرداراداکیاہے حکومت نے غلطی کی ہے وہ اس کو تسلیم کرے اس موقع پر سابق وزیراطلاعات
عبدالماجد خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روزنامہ اوصاف نے حقیقت پرمبنی رپورٹنگ کی ہے اس ادارہ کے مالک مہتاب خان نہایت باکردار اورقومی سوچ رکھنے والی شخصیت ہیں وزیراعظم نے جو کہا وہ رپورٹ ہوا اس میں صحافیوں کاکیاقصور ہوسکتاہے چوہدری محمدلطیف اکبر نے کہاکہ حکومت غلطیاں کرتی ہے اوربعد میں انکارکردیتی ہے ۔