Daily Ausaf:: بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی
Updated at:  Thursday,18 March 2010
بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی
گوا: بھارت نے حسب معمول ایک بار پھر پاکستان پر عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔ ممبئی حملوں پر طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بھارت ملزمان کے خلاف پاکستان کو اطمینان بخش ثبوت فراہم نہیں کرسکا ہے تاہم پاکستان کے خلاف بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ گوا میں کوسٹل گارڈ کی تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیر دفاع اے کے اینٹونی نے کہا ہے کہ پاکستان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے تمام راستے اختیار کیے جائیں گے۔ تاہم معجزات کی توقع نہیں رکھتے۔اے کے اینٹونی نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر آرہے ہیں۔ پرتشدد واقعات میں کمی آئی ہے۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.