Daily Ausaf:: نوازنے اقلیتوں کو نقصان پہنچایا، پرویز الٰہی
Updated at:  Thursday,18 March 2010
نوازنے اقلیتوں کو نقصان پہنچایا، پرویز الٰہی
گجرات: مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے اقلیتوں کو دوہرے ووٹ کا حق اور برابری کا درجہ دیا جبکہ نواز شریف نے اقلیتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ گجرات میں مسیحی برادری کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تعلیمی ادارے قومی ملکیت میں لئے جبکہ مسلم لیگ کی حکومت نے ایف سی کالج سمیت پینتالیس تعلیمی ادارے مسیحی برادری کو واپس کئے۔

انہوں نے گجرات کے ضمنی الیکشن میں ان کے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اجتماع سے مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہد حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما دوہرا معیار رکھتے ہیں، وہ پیپلزپارٹی کو بے وقوف بنا کر اپنا مفاد حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا جبکہ مسلم لیگ ن کے دور میں ان کے گھر جلائے گئے۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.