Daily Ausaf::حریت کانفرنس کا انتخابات سے بائیکاٹ احسن اقدام ہے' عبد الرزاق چوہدری
Updated at:  Thursday,18 March 2010
حریت کانفرنس کا انتخابات سے بائیکاٹ احسن اقدام ہے' عبد الرزاق چوہدری
برمنگھم( پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث برطانیہ کے رہنما اور پریس رابطہ سیکرٹری عبد الرزاق چوہدری نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ درست ہے حریت کانفرنس کے چیئرمین علی گیلانی کا یہ کہنا بھی صحیح ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر طرح کے الیکشن ہماری تحریک کو نقصان پہنچانے کیلئے کرائے جاتے ہیں۔ عبد الرزاق چوہدری نے کہا کہ کشمیری آزادی کے حق سے محروم ہیں انہیں یہ پیدائشی حق ملنا چاہیے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج مظالم اور بدامنی کو فروغ دے کر انسانی حقوق کی پامالی میں مصروف عمل ہیں کشمیر میں جاری اس ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ آزادی کشمیریوں کی منزل ہے اور وہ آزادی پر سودے بازی کرنیوالوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دینگے جبکہ طاقت کے بل بوتے پر بھارت زیادہ دیر تک کشمیر پر قابض نہیں رہ سکتا انہوں نے کہا کہ محکوم کشمیری انتخابات نہیں استصواب رائے چاہتے ہیں انہوں نے بلدیاتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کر کے اقوام عالم کو یہ پیغام دیا ہے کہ انہیں الیکشن سے کوئی دلچسپی نہیں جموں و کشمیر کے اس دیرینہ مسئلے کا حل صرف اور صرف استصواب رائے ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی شرکت کے بغیر انتخابات محض ڈھونگ ثابت ہو رہے ہیں غاصب قوت نے کشمیریوں کی امنگوں کے خلاف انہیں زبدستی محکوم بنا رکھا ہے بھارت کشمیر پر اپنا جابرانہ تسلط برقرار رکھنے کیلئے انتخابات اور دیگر اوچھے ہتھکنڈے آزما رہا ہے ۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.