Daily Ausaf::پیپلز مسلم لیگ نوٹنگھم کا اجلاس' صدارت چوہدری مہربان نے کی
Updated at: Thursday,18 March 2010
پیپلز مسلم لیگ نوٹنگھم کا اجلاس' صدارت چوہدری مہربان نے کی
نوٹنگھم( پ ر) پیپلز مسلم لیگ برطانیہ کا ایک اجلاس پیپلز مسلم لیگ نوٹنگھم میں منعقد ہوا جس کی صدارت نوٹنگھم برانچ کے صدر چوہدری مہربان نے کی۔ رہنما حاجی نثار احمد نے اور برطانیہ کے یوتھ ونگ کے چیئرمین سہیل اقبال وفا نے خطاب کیا اور کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا کے کسی کونے میں ہوں کشمیر کا مسئلہ اولین ترجیح رہا۔ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو سنگین نقصان پہنچا۔ آزاد کشمیر میں الیکشن کا بگل بجنے والا ہے کارکن بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں الیکشن کی تیاری شروع کردیں۔ آنے والا وقت آزاد کشمیر بھر میں پیپلز مسلم لیگ کی کامیابی کی نوید لے کر آئے گا۔ عوامی حمایت سے محروم سیاسی بونوں کو آئندہ الیکشن میں اپنی اوقات معلوم ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور میرٹ کی پامالی جیسے شدید ترین مسائل سے عوام دوچار ہیں آزاد کشمیر کے اندر عوامی حکومت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں بنے گی۔ آزاد کشمیر میں دھاندلی کی پیداوار حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے آزاد کشمیر کے اندر بہت جلد الیکشن کا بگل بجنے والا ہے کارکن تیاری کریں آئندہ ا نتخابات میں پیپلز مسلم لیگ برسر اقتدار آکر عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔