Daily Ausaf::اقوام عالم دہشتگردی سے واقعات کی تحقیقات کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کرے' سہیل وفا
Updated at: Thursday,18 March 2010
اقوام عالم دہشتگردی سے واقعات کی تحقیقات کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کرے' سہیل وفا
لندن( پ ر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری دہشتگردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اقوام عالم دہشتگردی کے واقعات کی تحقیق کیلئے بین الاقوامی مانیٹرنگ سیل قائم کرے۔ ان خیالات کا اظہار پی ایم ایل یوتھ کے چیئرمین برائے برطانیہ و یورپ چوہدری سہیل اقبال وفا نے کارکنوں سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جاری دہشتگردی اور بالخصوص پاکستان میں ہونیوالے لسانی، مذہبی اور گروہی فسادات کو روکنے کیلئے ان اسباب کو جاننا ہوگا جو دہشتگردی کو جنم دیتے ہیں تب ہی جاکر ان جرائم کا سدباب ہوگا اور اس کیلئے ضروری ہے کہ اقوام عالم مشترکہ طور پر اس کیلئے اپنی کوششیں کریں انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر فلسطین سمیت دنیا بھر میں ہونیوالی آزادی کی تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ آزادی ہر شخص کا پیدائشی حق ہے اور جب تک دوسروں کے حقوق ادا نہ کر دئیے جائیں امن عالم ناممکن ہے۔