Daily Ausaf:: حکومت مدت پوری کریگی ، سیاست برائے عبادت کا قائل ہوں ، فاروق حیدر
Updated at:  Thursday,18 March 2010
حکومت مدت پوری کریگی ، سیاست برائے عبادت کا قائل ہوں ، فاروق حیدر
گل پور (نمائندہ اوصاف) آزا د کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ سیاست برائے عبادت کا قائل ہوں ، وفاقی حکومت کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے، اور کسی کو زرا بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں آزاد حکومت اپنی آئینی مدت ضرور پوری کریگی، پاکستان اس وقت دہشتگردی ، معاشی بحران اور دیگر مشکلات کے بد ترین دور سے گزررہا ہے ہم سب کو مل جل کر استحکام پاکستان کیلئے کام کرنا ہوگا، کیونکہ استحکام پاکستان سے ہی ہماری تعمیر و ترقی اور بہتر مستقبل وابسطہ ہے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے گل پور میں سابق چیئر میں زکوٰة و عشر کوٹلی راجہ ریاست خان کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آزا دکشمیر کے دیگر شرکاء عبدالقیوم نیازی ، شوکت علی شاہ، میجر (ر) منصب داد خان، شفیق جرال، کشمیر میرپور راجہ محمود الحسن، ایس ایس پی کوٹلی، ڈپٹی کمشنر کوٹلی ، راجہ ارشاد خان ایس ڈی ایم ، سید ذوالفقار بخاری، DHO کوٹلی ڈاکٹر راجہ عبدالشکور خان اور دیگر افسران ان کے ساتھ موجود تھے، وزیراعظم نے عوام علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد خطہ میں بجلی کے بحران کو پورا کرنے کیلئے جلد ہی ہائیڈرل پاور پروجیکٹس پر کام شروع کردیا جائیگا، اور وفاقی حکومت کے تعاون سے عوام کو سہولیات کی فراہمی بلا امتیاز یقینی بنائی جائے، اس موقع پر گل پور میں راجہ ریاست خان، راجہ آفتاب اکرم ، چوہدری محمد تاج، راجہ آفتاب احمد خان، راجہ محمد شفیق، غفار راجہ ، حاجی عارف حسین اور دیگر سینکڑوں کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا ۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.