Daily Ausaf:: ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر رضامند
Updated at: Wednesday,17 March 2010
ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر رضامند
اسلام آباد… عبدالحفیظ شیخ نے وزیراعظم کے مشیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ کل وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کریں گے۔ وہ اس سے پہلے پاکستان کے نگران وزیر خزانہ اور گورنر سندھ بھی رہ چکے ہیں۔عبدالحفیظ شیخ عالمی مالیاتی اداروں میں اہم عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں اور عالمی سطح پر اچھی شہرت کی حامل شخصیت ہیں۔ وہ سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو کے قریبی رشتہ دار ہیں۔