Daily Ausaf::افغان صد رسرکاری دورہ پر 23 مارچ کو چین پہنچیں گے
Updated at: Wednesday,17 March 2010
افغان صد رسرکاری دورہ پر 23 مارچ کو چین پہنچیں گے
بیجنگ:افغانستان کے صدر حامد کرزئی دو روزہ سرکاری دورہ پر 23 مارچ کو چین پہنچیں گے۔ انہیں دورہ کی یہ دعوت چینی صدر وین جیا باﺅ نے دی ہے۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان گن گینگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ حامد کرزئی اپنے دورہ کے دوران صدر ہوجن تاﺅ، وزیراعظم وین جیا باﺅ، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ووبنگوﺅ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے ۔
ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔ ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ صدر کرزئی کے دورہ سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید مضبوط ہوں گے۔ حامد کرزئی دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ چین کا دورہ کر رہے ہیں۔