Daily Ausaf::امریکی صدر براک اوباما اور افغان ہم منصب میں رابطہ
Updated at:  Wednesday,17 March 2010
امریکی صدر براک اوباما اور افغان ہم منصب میں رابطہ
کابل: امریکی صدر براک اوباما اور افغان ہم منصب حامد کرزئی میں ٹیلیفونک رابطے میں افغانستان میں طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ افغان صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں صدور نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا۔

بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی ہم منصب پر واضح کیا کہ وہ پاکستان، بھارت یا امریکا اور ایران کو اپنے ملک میں پراکسی وار لڑنے نہیں دے گا۔

اوباما اور حامد کرزئی نے دو طرفہ تعاون بڑھانے، سیکورٹی فورسز کو مضبوط، کرپشن کو ختم کرنے اور ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے انتظامات پر بھی بات چیت کی۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.