Daily Ausaf:: نیوزی لینڈ،آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز 19مارچ سے شروع
Updated at: Tuesday,16 March 2010
نیوزی لینڈ،آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز 19مارچ سے شروع
اسلا م آباد( اوصاف سپورٹس)نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریزکا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ 19مارچ سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔اس سے قبل ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا نے چیپل ہیڈلی سیریز3-2سے اپنے نام کی تھی۔19مارچ سے ویلنگٹن میں شروع ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے دونوں ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 مارچ سے ویلنگٹن میں شروع ہو گا۔ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے لئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔آسٹریلوی سلیکٹرزنے نیوساوتھ ویلزکے بلے باز سٹیون سمتھ اورریان ہیرس کوپہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا ہے۔ قیادت رکی پونٹنگ کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں شین واٹسن سائمن کیٹچ،مائیکل ہسی،مائیکل کلارک،مارکوس نارتھ فلپ ہیوز سٹیون سمتھ بریڈہیڈن مچل جانسن نیتھن ہارٹیزریان ہیرس کلائنٹ میک کائے اور ڈگ بولنجر شامل ہیں۔