Daily Ausaf:: کوالالمپور اوپن، عامر اطلس آج ملائیشیا روانہ ہونگے
Updated at:  Tuesday,16 March 2010
کوالالمپور اوپن، عامر اطلس آج ملائیشیا روانہ ہونگے
اسلا م آباد( اوصاف سپورٹس)پاکستان کے نمبرون سکواش پلئیر عامر اطلس خان کوالالمپور سکواش اوپن میں شرکت کے لیے آج ملائیشیا روانہ ہونگے۔کوالالمپور اوپن17 سے20 مارچ تک منعقد ہوگا۔پہلے راؤنڈ میں عامر اطس کا مقابلہ کوالیفائر کھلاڑی سے ہوگا۔ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں عامر اطلس کا مقابلہ عالمی نمبر ایک رامی اشور سے متوقع ہے ،عامر اطس کا کہنا ہے کہ ورجینیا میں گزشتہ ماہ ہونیوالے ٹورنامنٹ میں رامی اشور سے اچھا مقابلہ ہو اتھا۔اس مقابلے کے تجربے کے بعدوہ مزید محنت اور جیت کے جذبے کے ساتھ کوالالمپور اوپن کے کوارٹرفائنل میں رامی اشور کا مقابلہ کریں گے۔عامر اطلس کوالالمپور اوپن میں شرکت کے بعد برطانیہ روانہ ہونگے۔جہاں وہ 22 مارچ سے شروع ہونیوالے آئی ایس ایس کیناری وارف اوپن میں شرکت کریں گے۔
ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں عامر کا مقابلہ عالمی نمبر 12 انگلش ایلسٹر والکر اور کوارٹرفائنل میں عالمی نمبر 7 پیٹر والکر سے ہوگا۔عامر اطلس نے دونوں ٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.