Daily Ausaf::بےمقصدافغان جنگ میں250برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے، مارٹن سلاٹر
Updated at: Friday,12 March 2010
بےمقصدافغان جنگ میں250برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے، مارٹن سلاٹر
لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ مارٹن سلاٹر نے کہا ہے کہ برطانیہ افغانستان کی بے مقصد جنگ میں اب ت کساڑھے پانچ ارب پاؤنڈ خرچ کر چکا ہے اور اس کے ڈھائی سو فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
لندن میں پاکستان، افغانستان اور دہشت گردی کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب سےخطاب میں مارٹن سلاٹر نےکہاکہ افغان جنگ عالمی طاقتوں کی غلط پالسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نےکہا کہ جوہری طاقت حاصل کرناتمام ممالک کا حق ہے اس لئے ایران پرپابندی عائد کرنا درست نہیں۔ تقریب میں برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے رکن لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ امریکا افغان جنگ پر روزانہ دواعشاریہ دو بلین ڈالر خرچ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے دیگر اتحادی بھی طالبان سے مذاکرات کرنے پر آمادہ ہیں تو پاکستان پر ہی اعتراض کیوں کیاجاتا ہے۔ برطانیہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر آصف درانی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آج کے دہشت گرد ماضی کے ہیرو تھے جنہیں امریکا اور برطانیہ کی مکمل حاصل تھی۔