Daily Ausaf::گورنرپنجاب سلمان تاثیر کی اہلیت اور بطورگورنرتقرری کولاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا
Updated at:  Friday,12 March 2010
گورنرپنجاب سلمان تاثیر کی اہلیت اور بطورگورنرتقرری کولاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا
لاہور (آن لائن) گورنرپنجاب سلمان تاثیر کی اہلیت اور بطورگورنرتقرری کولاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔گورنرپنجاب کی اہلیت اور تقرری کولاہورکے ایک شہری میاں وقاص کی طرف سے چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے مو قف اختیار کیا ہے کہ سلمان تاثیر گورنرہونے کے ساتھ مختلف کاروباری ادارے چلارہے ہیں جبکہ وہ ایک سیاسی جماعت کے رکن بھی ہیں۔درخواست گذارنے مو قف اختیارکیاہے کہ گورنرکاعہدہ غیرجانبدار ہوتا ہے اورآئین کے تحت وہ اپنا کاروبار نہیں چلا سکتا۔درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ گورنرپنجاب سلمان تاثیرکونااہل قرار دے کر عہدے سے ہٹایا جائے۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.