Daily Ausaf::ایرانی صدر کے ترکی بہ ترکی جواب پر امریکی وزیر دفاع اپنے الزامات سے پھر گئے' رابرٹ گیٹس
Updated at:  Friday,12 March 2010
ایرانی صدر کے ترکی بہ ترکی جواب پر امریکی وزیر دفاع اپنے الزامات سے پھر گئے' رابرٹ گیٹس
کابل (آن لائن) ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے درمیان ''ڈبل گیم'' کے الزامات پر تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد رابرٹ گیٹس اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے رابرٹ گیٹس نے اپنے حالیہ بیان میں اعتراف کیاہے کہ ایران کا طالبان کی سپورٹ میں بہت محدود کردار ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رابرٹ گیٹس نے رواں ہفتے کے دوران ایران پر طالبان کی حمایت کرنے اور ڈبل گیم کھیلنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ان کو ترکی بہ ترکی جوابات دیتے ہوئے انہیں اپنے پہلے بیان کی تردید کرنے پر مجبور کردیا رابرٹ گیٹس نے اپنے حالیہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ ایران کی طالبان کے لئے محدود سپورٹ ہے اور میرے پہلے بیان کا مقصد صرف یہ تھا کہ یہ حمایت زیادہ نہیں بڑھے یاد رہے کہ رابرٹ گیٹس نے تین روز قبل ایران پرالزام عائد کیا تھا کہ وہ طالبان کی حمایت کررہے ہیں جس کے جواب میں بدھ کو کابل میں افغان حامد کرزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا تھا کہ ڈبل گیم امریکہ کررہا ہے جو پہلے دہشت گرد بناتا ہے پھر ان کو مارنے کے نام پر کسی بھی ملک پر چڑھ دوڑتا ہے۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.