Daily Ausaf::لاہور ہائی کورٹ'ڈاکٹر عبدالقدیر سیکیورٹی کے حوالے سے کیس کا فیصلہ 22 مارچ کو سنایا جائیگا
Updated at: Friday,12 March 2010
لاہور ہائی کورٹ'ڈاکٹر عبدالقدیر سیکیورٹی کے حوالے سے کیس کا فیصلہ 22 مارچ کو سنایا جائیگا
لاہور (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر سیکیورٹی کے حوالے سے کیس کا فیصلہ 22 مارچ کو سنایا جائیگا۔کیس کا فیصلہ جمعرات کے روز متوقع تھالیکن جسٹس اعجاز چوہدری نے فیصلہ لکھنے کے لئے مزید وقت طلب کر لیاہے۔ عدالت میں جسٹس اعجاز چوہدری نے اٹارنی جنرل انور منصور اور ڈاکٹر عبد القدیر کے وکیل بیریسٹر علی ظفر کو آگاہ کیا کہ وہ مصروفیات کے باعث فیصلہ تحریر نہیں کر سکے۔کیس کا فیصلہ گیارہ مارچ کو سنایا جائے گا۔ درخواست میں حکومت پاکستان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عبد القدیر کی جان کو خطرہ ہے۔لہذا ان کا سیکیورٹی حصار مزید سخت کرنے اور اس پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔