Daily Ausaf::مذاکرات سے ہی اسرائیل اور فلسطین کے مقاصد پورے ہو سکتے ہیں، بائیڈن
Updated at: Friday,12 March 2010
مذاکرات سے ہی اسرائیل اور فلسطین کے مقاصد پورے ہو سکتے ہیں، بائیڈن
یروشلم (آن لائن) امریکی نائب صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ مذاکرات سے ہی اسرائیل اور فلسطین کے مقاصد پورے ہو سکتے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا ہے کہ مذاکرات سے ہی ایک فعال فلسطینی ریاست کی راہ ہموار ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک معاہدہ ہی اسرائیلی مفادات کیلئے بہتر ثابت ہو سکتا ہے انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے کریں۔