Daily Ausaf:: مغوی بچے ساحل کی بازیابی معمہ بن گئی
Updated at: Thursday,11 March 2010
مغوی بچے ساحل کی بازیابی معمہ بن گئی
لاہور: مغوی برطانوی نژاد پاکستانی بچے ساحل سعید کی بازیابی معمہ بن گئی،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور آر پی او راولپنڈی اسلم ترین نے بچے کی بازیا بی کے حوالے سے متضاد بیانات دیئے ہیں۔صوبائی وزیر قانون راولپنڈی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جہلم سے اغوا ہونے والا برطانوی نژاد بچے ساحل سعید کو سیالکو ٹ سے بازیاب کروالیا گیا ہے۔وزیر قانو ن کاکہنا ہے کہ برطانو ی نژاد بچہ باحفاظت اپنے والد کے ساتھ لندن پہنچ گیا ہے۔
ادھر آر پی او راولپنڈی اسلم ترین نے کہا ہے کہ ساحل سعید تاحال بازیاب نہیں ہوا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال سے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو آگاہ کردیا ہے۔دوسری جانب حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ بچے کی بازیابی کے متعلق رانا ثنا ء اللہ کا بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ ترجمان کے مطابق جہلم سے اغوا ہونے والا بچہ ساحل بازیاب نہیں ہوا۔