Daily Ausaf:: پاکستان افغانستان جڑواں بھائی ہیں، کرزئی
Updated at: Thursday,11 March 2010
پاکستان افغانستان جڑواں بھائی ہیں، کرزئی
پاکستان افغانستان جڑواں بھائی ہیں، کرزئی
اسلام آباد: افغان صدر حامد کرزئی نے وزیر عظم یوسف رضا سے پرائم منسٹر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں پاک افغان تعلقات دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں وزیر اعظم گیلانی نے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کا معاملے بھی اٹھایا ۔ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔
پریس کانفرنس میں افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان کا دوست ہے جبکہ پاکستان جڑواں بھائی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ دہشت گردی کا سامنا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی سرزمین افغانستان کیخلاف بھی استعمال نہیں ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں استحکام نہیں ہوسکتا ۔