Daily Ausaf::ن لیگ ' نامزدگیوں ، برطرفیوں پر ابہام دور ہو گیا ، عبدالستار رانا
Updated at:  Thursday,11 March 2010
ن لیگ ' نامزدگیوں ، برطرفیوں پر ابہام دور ہو گیا ، عبدالستار رانا
`مانچسٹر( چوہدری محمد اسحاق) مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے عہدیداران کی نامزدگیوں اور برطرفیوں کی وجہ سے جو ابہام پیدا ہو گیا تھا وہ میاں شہباز شریف کی واضح ہدایت اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے جنرل سیکرٹری کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن اور مسلم لیگ ن برطانیہ کی چیف کوآرڈینیٹر کی طرف سے ہونیوالی پریس کانفرنس کے بعد تمام معاملات بطریق احسن طے پا گئے ہیں اور مسلم لیگ ن کے تمام عہدیداران اپنے اصل عہدوں پر بحال ہو چکے ہیں جن کا کریڈٹ بجا طو رپر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر حمزہ باسط بٹ کو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن گریٹر مانچسٹر کے عہدہ پر بحال ہونے مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ مرکزی اور مقامی برانچ کے عہدیداران سے تعاون کریں اور ممبر سازی کی مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنائیں۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.