Daily Ausaf::لیبر پارٹی امن و امان کے قیام میں ناکام ہو گئی'شیڈومنسٹرکرس گرلینگ
Updated at:  Thursday,11 March 2010
لیبر پارٹی امن و امان کے قیام میں ناکام ہو گئی'شیڈومنسٹرکرس گرلینگ
بریڈفورڈ(پ ر) شیڈو منسٹرکرس گرلینگ نے کہا ہے کہ پورے ملک کی طرح بریڈفورڈ بھی امن و امان کی بد ترین صورتحال سے دوچار ہے اور یہ سب کچھ لیبر پارٹی کے کارناموںمیں سے ایک کارنامہ ہے جو صورتحال کو سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ بریڈفورڈ ویسٹ کے لوگوںکو پیغام دیتے ہوئے شیڈو ہوم سیکریٹری نے کہا کہ کنزرویٹو نے زاہد اقبال کی شکل میں ان کے سامنے بہترین امیدوار پیش کیا ہے جس کے لئے انہیں امیدہے کہ تبدیلی کی ابتداء اسی شہر سے ہوگی اور بریڈفورڈ ویسٹ تبدیلی کے عمل میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ زاہد اقبال نے شیڈو ہوم سیکریٹری کو بتایا کہ اس شہر کو گزشتہ تیرہ سال سے نظر انداز کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شہر بے روزگاری اورغربت کا شکار ہوکر جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے۔زاہد کا کہنا تھا کہ بریڈفورڈ کے لوگ انتہائی محنت کش اور محبت کرنے والے وہ اس سے بہتر سلوک کے حقدار تھے جو ان کے ساتھ لیبر نے روا رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کو نئی قیادت اور نئی لیڈرشپ کی ضرورت ہے جو بفضل خدا بہت جلد شہر کا مقدر ہوگی۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.