Daily Ausaf::فن دستکاری سے برصغیر کے مسلمانوں کی میراث کو زندہ ہے' چوہدری مشتاق
Updated at:  Thursday,11 March 2010
فن دستکاری سے برصغیر کے مسلمانوں کی میراث کو زندہ ہے' چوہدری مشتاق
سلاؤ (نمائندہ اوصاف) برطانیہ کی کاؤنٹی برکشائر کے خوبصورت علاقے میڈن ہیڈ اور سلاؤ کے درمیان واقع ایک معروف تجارتی شاہراہ پرایک نئی دکان کا افتتاح صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ راجہ محمد ایوب خان کے دست مبارک سے ہوا.اس موقع پر کمیٔونٹی کے معززین کی ایک بڑی تعداد مو جود تھی . کاروبار شروع کرنے والی اس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر معروف دینی و سماجی شخصیت حاجی چوہدری محمدمشتاق کے مطابق ان کی دکان کا تمام فرنیچر وطن عزیز پاکستان کا بنا ہوا ہے اور اس کے فروغ سے پاکستان کا تجارتی لحاظ سے نہ صرف نام روشن ہو گا بلکہ قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا اور ملک کے ہنرمندوں کو روزگار اور روزی روٹی بھی حاصل ہو گی .انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں پاکستان کے اپنے مایہ ناز ہنرمندوں کے بنے ہوئے اعلیٰ اقسام کے کشیدہ کاری والے ڈائننگ ٹیبل اور دیگر فرنیچر دستیاب ہے اور فن دستکاری کا ایک بہترین نمونہ ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے برصغیر کے مسلمانوں کی میراث کو زندہ کیا ہے اور مغل بادشاہوں اور ملتان کی سرزمین کے اس عظیم ورثے کو اب آپ تک پہنچایا ہے اور ایسے نادر نمونوں کو متارف کروایا گیا ہے کہ اس کی برطانوی تاریخ میں کم ہی مثالیں ملتی ہیں .اور ہمیں اپنے ملک پاکستان کی بنی ہوئی اپنی اشیا ء اور چیزوں پر فخر ہے . اور رائل نے پتھروں کو خوبصورت انداز میں تراش کر ایک نئی جہت دی ہے اور انہیں ایک شاہکار بنا دیا ہے جو لوگوں کو بھی پسند آئے گاچوہدری محمد مشتاق نے کہا کہ ہم نے اس فن کے قدر دان اور جوہر شناس اپنے کشمیری اور پاکستانی بھائیوں و دیگرکے لئے ایک منفرد ، اچھوتی اورنت نئی ورائٹی پیش کر دی ہے اور اب پسند آپکی ہے اور پیشکش ہماری ہے آیئے اور اپنے گھر کو وطن عزیز کی مہکتی مٹی اور قیمتی پتھروں سے بنی ہوئی سجاوٹ کی ان چیزوں کو لے جا کر اپنے گھر کی زینت بنایئے اس موقعہ پر معروف ٹی وی اینکر سمع زبیری،ساجد جنجوعہ،صوفی قربان چوہدری، کونسلر اصغر مجید( میڈن ہیڈ) راجہ ظفر خان،راجہ عبدالعزیز(میڈن ہیڈ)،طارق مجید،جاوید شیخ اوکسبرج(لندن)،خطیب جامع مسجد توحید( میڈن ہیڈ )مولا ناسعید ،علی اصغر (ریڈنگ)،اشتیاق حسین ، راجہ شاہد افضل (ریڈنگ)، اخلاق احمد،آصف علی، یاسر اختر،ملک الطاف حسین،رضوان خان،محمد حنیف،ماسٹر عاصم آصف، ماسٹر عبدالحسیب،علی احمد،محمد سلیم ،لیاقت علی،منیر اختر اور عقیل حسین کے علاوہ دیگر موجود تھے .اس موقع پر دعا ئے خیر کرتے ہوئے صدر پی ڈبلیو اے سلاؤ راجہ محمد ایوب خان نے کاروبار میں برکت اور ترقی اور خوشحالی کی دعا کی ۔
مزید خبریں
Share on Facebook
Mehtab Publications Pvt (Ltd)
Copyright 2010 All rights reserved.